ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور ملائیشیا کے درمیان خواتین قیدیوں کے تبادلے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ملائیشا کے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشا کے وزیرخارجہ کو تہران میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ تہران اور ملائیشا کے درمیان تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔









