ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جوہانسبرگ میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئیٹر پیج پر فارسی میں لکھا ہے کہ “میری صدر ابراہیم رئیسی سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔”
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس گروپ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے بعد ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر اس ملاقات کے بارے میں لکھا کہ “ہم نے ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان کا جائزہ لیا۔”
نریندر مودی نے انگریزی کے ساتھ ساتھ فارسی میں بھی ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ ” میری صدر ابراہیم رئیسی سے بہت اچھی ملاقات ہوئی” ان کا کہنا تھا کہ مجھے برکس میں ایران کی شمولیت پر خوشی ہے۔