ڈومریاگنج سدھارتھ نگر(نامہ نگار)ڈومریاگنج پارلیمانی نشست سے کانگریس کے امیدواررانی وسندھرا کماری نے ڈومریاگنج اسمبلی حلقہ کے ایک درجن سے زائد مقامات پر روڈ شو کے ذریعہ عوام سے حمایت دینے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس امیدوار کے روڈ شو کے دوران کانگریس کارکنان کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔ جسلہ کو خطاب کرتے ہوئے رانی وسندھرانے کہا کہ کانگریس پارٹی کی باوقار اور شاندار تاریخ رہی ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور قومی مفادات کیلئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت اور خدمت کرتے ہوئے آنجہانی اندراگاندھی اور راجیوگاندھی نے اپنی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔