امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گی
امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ فوٹو فائل
ٹیکساس: ایبٹ آباد میں ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو گولیاں مارنے کا دعویٰ کرنے والا امریکی بحریہ کے اہلکار کو نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
سابق نیوی سیل نے پہلی مرتبہ 2014 میں واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 2011کے آپریشن میں اسامہ بن لادن پر فائرنگ کی تھی تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے کی نا کبھی تصدیق کی گئی اور نا ہی تردید کی گئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔