رائے بریلی (نامہ نگار)بھوئے مئو گیسٹ ہاؤس میں کانگریس عہدیداران وکارکنان کے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کے نمائندے کشوری لال شرما نے رائے بریلی کے عوام،کانگریس کارکنان او ر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سونیا گاندھی کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے وقت ہزاروں کی تعداد میں عوام کے علاوہ عہدیداران اور کارکنان شامل
ہوئے ۔
مسٹر شرما نے کہا کہ انہیں اس بات کا فخر ہے کہ کاغذات نامزدگی کے دوران کارکنا ن اور عوام نے اپنی اپنی گاڑیوں سے رائے بریلی پہنچ کر جس طرح سونیا گاندھی کا زبردست خیر مقدم کیا وہ سونیا گاندھی کے تئیں جذباتی رشتوں کا ثبوت ہے۔ مسٹر شرما نے اس موقع پر پارٹی کے تمام عہدیداران وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں پوری لگن اور محنت سے کام کریں اور الیکشن کمیشن کو آزادانہ منصفانہ وغیر جانبدارانہ انتخاب کرانے میں تعاون کریں۔مسٹر شرما نے جلسہ میں شامل کارکنان وعہدیداران سے انتخابی طریقہ کار کے سلسلہ میں تجاویز مانگی ۔