ایک نسل پرست سفید فام امریکی نے تین سیاہ فام شہریوں کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں ایک نسل پرست سفید فام امریکی شہری نے جیکسن وِلے Jacksonville شہر کے “ڈالر جنرل اسٹور” میں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی جس سے تین سیاہ فام شہری ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے میں خود قاتل بھی مارا گیا ہے۔ مرنے والوں میں دو خواتین شامل ہیں۔









