اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔









