نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا ہفتہ سے شروع ہونے والا سری لنکا کا دو روزہ دورہ ناگزیر حالات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
وزارت دفاع نے جمعہ کی شام دیر گئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص حالات کی وجہ سے وزیر دفاع کا سری لنکا کا دورہ فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔مسٹر سنگھ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ مسٹر سنگھ مستقبل قریب میں بہت جلد سری لنکا کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ مسٹر سنگھ ہفتہ کو سری لنکا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے والے تھے ۔