ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے کرارا علاقے میں پولیس نے ایک شخص کی لاش اتوار کو برآمد کی ہے ۔
پولیس کے مطابق علاقے کے کرارا قصبہ باشندہ کامتا کوری(35) کا قتل کردیا گیا۔ وہ اپنے ٹرکٹر سے کاروبار کر کے زندگی گذارتا تھا۔ٹرکٹر چلانے کے لئے اس نے ڈرائیور کے طور پر بیریندر کوری کو رکھا تھا۔ اسی وقت کامتا کوری کی بیوی انجو و بیریندر کوری سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے ۔ اسی بات کے سلسلے میں کامات و اس کی بیوی سے روزانہ تنازع ہوتا رہتا تھا۔
دعوی ہے کہ عاشق اور بیوی نے مل کر کل دیر رات کامتا کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا۔اور ٹرکٹر سے لاش کو کرارا قصبے میں پھینک دیا۔ پولیس کو جانکاری کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ سے انکشاف ہوا۔ بیوی و ٹرکٹر ڈرائیور نے قتل کی بات کو قبول کیا ہے ۔متوفی کی بہن رانی نے نامزد رپورٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔