ماہرین ارتعاش ارض کا کہنا ہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے کی شدت 25 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی۔ عالمی ذرائع ابلاع کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ سمیت مراکش کے دیگر پڑوسی ممالک پر اس طرح کے تباہ کن زلزلوں کے آنے کا امکان مسترد کیا ہے۔









