فیروزآباد:12ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے تھانہ سرسا گنج پولیس نے ایک سائبر جعل سازی کے معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے ضلع باغپت کے دو شاطر مجرمین کو منگل کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
سرسا گنج علاقے کے سی او پروین کمار تیواری نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سرسا گنج باشندہ آڈتیہ کمار کے ذریعہ ایک لاکھ 62ہزار روپئے کی ٹھگی کولڈ اسٹور کے لئے آلو کی بوری کا بردانا فروخت کرنے کے نام پر ان کے ساتھ پکڑے گئے ملزم گورو کمار کے ذریعہ کی گئی تھی۔
انہوں نے فرضی ویب سائٹ کی بنیاد پر آلو کے لئے خالی بوری کا بردانا انہیں دلانے کا سودا کیا تھا۔ ان کے ذریعہ ادائیگی بھی بینک میں بتائے گئے کھاتے میں ٹرانسفر کردیا گیا۔ لیکن جب انہیں خالی بردانے کی ڈلیوری نہیں ملی تو انہیں پنے ساتھ جعل سازی کا شبہ ہوا تو انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی۔
تھانہ انچارج ادئے ویر سنگھ ملک نے کاروائی کرتے ہوئے آج ضلع باغپت باشندہ گورو کمار شرما اور نتن شرما کو گرفتار کرلیا ہے جن کے ذریعہ فرضی ویب سائٹ اور فرضی بینک اکاونٹ وغیرہ کی تشہیر کر کے لوگوں کو گمراہ کر کے بینک میں روپئے ٹرانسفر کرا کر ٹھگی کرنے کا کام کیا جاتا تھا۔
ان کے ساتھ ان کے دیگر ساتھی اکھل، دیپ راجپوت اور سچن راٹھی بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے ذریعہ ان کی تلاش شرع کردی گئی ہے ۔ پکڑے گئے نوجوان شاطر مجرم ہیں جن کے گروہ کے ضمن میں پولیس ابھی مزید چھان بین کررہی ہے ۔
گرفتار نوجوان سے آدھار کارڈ وغیرہ دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں جن کے ذریعہ فرضی ویب سائٹ اور بینک کھاتہ چلاتے ہیں۔ ضروری قانونی کاروائی کے بعد گرفتارملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔