پٹنہ : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے بہار میں حکمراں جماعت کی حلیف جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل سی رادھاچرن ساہ عرف رادھاچرن سیٹھ کے مختلف مقامات پر آج ایک ساتھ چھاپے ماری کی ۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم نے دار الحکومت پٹنہ اور بھوجپور ضلع کے آرا میں مسٹرساہ کے ٹھکانے پر بیک وقت چھاپے ماری کی ۔
مسٹر ساہ سے پہلے بھی ریت کے ٹھیکوں میں مبینہ ہیرا پھیری کے الزامات پر پوچھ گچھ کی جا چکی ہے ۔
حال ہی میں مسٹر ساہ اور ان کے بیٹے سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کے خلاف شکنجہ کساہے اور ساتھ ہی بہار میں ان کے اہم مقامات پر چھاپے مارے کی ہے ۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم جے ڈی یو ایم ایل سی مسٹر ساہ کے بھوجپور ضلع کے نوادہ تھانہ علاقہ کے نائیٹھ مٹھیا واقع فارم ہاو [؟]س پر چھاپہ مار رہی ہے ۔ چھاپہ ماری کرنے والی ٹیم کے ساتھ نیم فوجی دستے کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔
کسی کو فارم ہاو [؟]س کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ابھی تک چھاپے کے حوالے سے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جے ڈی یو کے ایم ایل سی اور ان کے بڑے بیٹے کنہیا پرساد کو نوٹس بھیجا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ کی پٹنہ یونٹ نے مسٹر ساہ اور ان کے بیٹے سے پوچھ گچھ کے لیے نوٹس جاری کیا ہے ۔ دونوں کو 15 دن کے اندر ڈائریکٹوریٹ کے دفتر آنے کو کہا گیا ہے ۔