بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف وہاٹس ایپ گروپ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے ملزم کی پیر کو ضمانت عرضی خارج کردی گئی۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ نگر پالیکا پریشد بھدوہی کے تحت وہاٹس ایپ گروپ پر وزیر اعلی اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف 4اگست 2023 کو نازیبا تبصرہ کیا گیا تھا۔ معاملے علم میں آتے ہی شہر کوتوالی پولیس نے پوسٹ کرنے والے مسلم انصاری ولد فرزند انصاری باشندہ بھدوہی کے خلاف ،500،504،505،506 اور 183/2023 آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 2008(67) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔
ملزم کے ذریعہ اس معاملے میں عدالت میں ضمانت عرضی دائر کی گئی تھی۔ معاملے میں سماعت کرتے ہوئے اڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر ایک بھدوہی کے ذریعہ ملزم کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا گیا۔