دبئی : ہندوستان میں 5 اکتوبر سے کھیلے جانے والے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے ۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والے کو 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 33.17 کروڑ روپے ) کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالر (تقریباً 16.58 کروڑ روپے ) ملیں گے ۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 8-8 لاکھ ڈالر (تقریباً 6.63 کروڑ روپے ) جبکہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہنے والی ٹیموں کو ایک-ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 82 لاکھ روپے ) ملیں گے ۔
گروپ مرحلے کے میچوں کی فاتح کو 40 ہزار ڈالر (تقریباً 33.17 لاکھ روپے ) کا انعام ملے گا۔ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس میں 45 لیگ میچز اور تین ناک آؤٹ میچز ہوں گے ۔ ٹورنامنٹ میں میزبان ہندوستان کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔