خرطوم، 23 ستمبر (یو این آئی) سوڈانی مسلح افواج (SAF) اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) کے درمیان جھڑپوں کے بعد اپریل کے وسط سے سوڈان میں جنگ سے تقریباً 5.3 ملین لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
OCHA نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ “SAF اور RSF کے درمیان لڑائی کی وجہ سے، اپریل کے بعد سے اس کے پانچویں مہینے میں، تقریباً 5.3 ملین افراد نے اپنے گھر بار چھوڑ کر سوڈان یا پڑوسی ممالک میں پناہ لی ہے۔
” “سوڈان کے اندر، 19 ستمبر تک تمام 18 ریاستوں میں 3,929 مقامات پر 4.2 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے، ” اس نے کہا۔
او سی ایچ اے نے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے حوالے سے بتایا کہ مزید برآں، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پڑوسی ممالک، بشمول وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، مصر، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان فرار ہو چکے ہیں