سر د موسم کی طرح گرمی بھی زندگی کے لئے ضروری ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کو زبر داشت کرنے کے لئے توانائی کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ گرمی میں دودھ دہی کا استعمال کثر ت سے ہوتاہے جن کی بنیاد کی وجہ گرمی کی زیادتی کو دور کرنا ہے۔ اب بھی دیہاتوں میں اس روایتی مشروب سے لطف اندوز ہو اجاتاہے۔ لسی مو سم گرما کا انمول تحفہ ہے لسی دودھ کی ہو یا دہی کی گرمی کی شدت کم کرکے پیاس کو تسکین پہنچا نے کی صلاحیت رکھتی ہے کچھ عرصہ قبل مو سم گرما میں مہمانوں کی تواضع لسی سے کی جاتی تھی ۔عام آدمی ناشتے میں دوپہر کے کھانے میں لسی کا استعمال خوب کرتے تھے لیکن آج کے دور میں قدیم مشروب کی جگہ مصنوعی طریقوں سے تیار کی جانے والی کو لڈ ڈر نکس نے لے لی ہے ۔فاسفورک ایسڈ ہے جس کی پی ایچ ۸ء۲ ہے یہ ایک ناخن کو چاردن میں گلانے کی قوت رکھتاہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ کو لڈ ڈر نکس کا مسلسل استعمال معدے کے لئے کتنا خطرناک ہو سکتاہے دوسری طرف اب تو ہر موسم میں چائے کااستعمال اتناعام ہوگیاہے کہ اس شدید گرمی کے موسم میں بھی چائے کا استعمال ہو تاہے ۔جوکہ صحت کے لئے کافی نقصان دہ عمل ہے چائے ایک طرف تو جسم کے قدرتی پانی کی ضرورت کو کم کرتی ہے اور دوسری طرف اپنی پیشاب آور خصوصیت کی وجہ سے جسم سے پانی کو خارج کر دیتی ہے جس کی وجہ سے انسانی جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے اور
خون گا ڑ ھا ہو جاتاہے اوراس گاڑھے خون کو گر د ے بڑی مشکل سے فلٹر کر پاتے ہیں ۔چائے کے زیادہ استعمال سے بھوک میں کمی واقع ہوجاتی ہے چائے کے مسلسل استعمال سے معدے کے السر کی تکلیف تیز ابیت کا بڑھنا سینہ کی جلن اورکمزور ی مشانہ شامل ہے اس کے علاوہ ذیابیطس بلڈپریشر بے چینی میں اضافہ دل کی ڈھر کن میں بے قاعد گی اور نیند کا کم ہونا جیسے امراض لاحق ہوجاتے ہیں دودھ سب کی پسند ید ہ غذ ا ہے یہی وجہ ہے کہ حضور اکرمؐنے دودھ کو ترجیح دی ہے جو تما م غذائوں کا سر دار ہے ہر عمر کا شخص دودھ سے غذائیت وتقویت حاصل کر تاہے ۔عام آدمی نے دودھ کو استعمال کر نے کی کئی طریقے اپنارکھے ہیں ،دودھ سے دہی بالا ئی پنیر کھویا مکھن حاصل ہوتاہے ۔گرمی کے اثرات کو دور کرنے کے لئے دودھ کی لسی لذیذ مفید اورخوش ذائقہ ہوتی ہے جب کہ گرمی میں دودھ کی لسی کے ساتھ دہی کی لسی بناکر پینے سے پیاس کی شدت دور ہوجاتی ہے۔
دہی دودھ سے تیار کیا جاتاہے جدید تحقیق کے مطابق دہی دودھ کی نسبت زیادہ مفید اور حیات افروز ہے اب تو دنیا کے بیشتر حصوں میں
دہی کو موثر و بہترین غذاتسلیم کیاگیاہے ۔مگردودھ سے دہی بن جانے کے بعد اس کے افعال وخواص بدل جاتے ہیں مسکن حرارت مر طب او رمسمن بدن ہے گرمی مزاجوں کے لئے بہترین مشروب اور موسم کے لحاظ سے انمول تحفہ ہے ایسے امراض خاص گرمی کی وجہ سے لاحق شدہ امراض ہضم امراض مثانہ وگر دہ اور حسن صحت میں بھی دہی کی لسی استعمال کیا جاتاہے۔ گرمی کی شدت میں لسی کا استعمال زیادہ کیا جاتاہے یہ گرمی کو زائل اور پیشاب کو کھولتی ہے پیاس اور گھبراہٹ کو کم کرتی ہے جگر کی گرمی کو دور کرنے اوراسکی کا ر کر دگی کو بہترین بنانے میں موثر مشروب ہے دہی ایک زور ہضم خوراک ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق دہی کا ۱ء۹فیصد حصہ جزوبد ن بن جاتاہے اس کے کھانے سے گیس کا مرض بہت کم ہوتاہے ۔یورپ میں ہر کھانے کالا زمی جز و ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں لوگوں کی جسمانی قوت بحال رہتی ہے ۔