فرانسیسی عدالت نے 2018 میں ایک نوجوان کو قتل کرنے کے جرم میں معروف ریپر محمد صلہ عرف ایم ایچ ڈی کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریپر ایم ایچ ڈی کے پانچ ساتھیوں کو بھی اس قتل کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے اور انہیں 10 سے 18 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی گئی ہے۔









