امیٹھی: اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے سنجے گاندھی اسپتال کی بحالی کے سلسلے میں کانگریس نے فیصلہ کن لڑائی کے لئے پیر کو بگل پھونک دیا۔
سی ایم او دفتر میں کانگریس لیڈر دیپک سنگھ کی قیادت میں ستیہ گروہ تحریک کا آغاز کیا گیا ہے ۔ دیپک سنگھ نے حکومت اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اسمرتی ایرانی نے اسپتال کو بند کروا کر کیا سوغات دی ہے ۔
سنجے گاندھی اسپتال منشی گنج کے لائسنس کی بحالی کو لے کر پیر سے شروع ہوئے ستیہ گرہ تحریک کو لیڈ کررہے کانگریس لیڈر دیپک سنگھ نے حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح امیٹھی کے سنجے گاندھی اسپتال کو بند کیا گیا ہے ۔میعار کے برخلاف حسدا بند کیا گیا،طاقت اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا گیا۔ اسی ضمن میں سنجے گاندھی اسپتال کے بحالی کو لے کر ہم لوگ ستیہ گرہ تحریک پر بیٹھے ہیں۔ہم سرکاری سے سوال پوچھنے کے لئے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان اسمرتی ایرانی سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ جب نیتی آیوگ کی رپورٹ میں طبی فہرست میں سب سے پیچھے اترپردیش ہے ۔ وہیں اترپردیش کے امیٹھی سے سنجے گاندھی اسپتال سالانہ ڈیڑھ کروڑ کا خسارہ برداشت کرتے ہوئے امیٹھی کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کے ساتھ اچھا علاج فراہم کررہا تھا۔ اسے بند کر کے امیٹھی کے لئے کیا سوغات دی ہے ۔ کیا موت کی سوغات دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس کے لوگ ہیں نفرت، حسد کے خلاف ستیہ گرہ کے شاہراہ پر بیٹھے ہیں۔ اس دوران وہ لگاتار حکومت پر حملہ آور دکھے ۔ انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سنجے گاندھی اسپتال بند کردیا۔ سرکاری طبی سہولیات ٹھیک نہیں۔ اسپتال میں پی اے سی، سی ایس سی پر ڈاکٹر نہیں ہیں۔ دوائیاں اور جانچ نہیں ہے ۔ جانچ کرنے والے آلات نہیں ہیں۔ ایسے میں سنجے گاندھی اسپتال کو بند کردیا۔ ہم لوگ مہاتما گاندھی کے شاہراہ پر سنجے گاندھی اسپتال بحال کئے جانے تک ستیہ گرہ تحریک پر ڈٹے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساری پارٹیوں کے لوگ سبھی سماجی تنظیم کے لوگ بلا کسی تفریق کے ایک ساتھ تحریک میں شامل ہوئے ہیں۔ ہم لوگ آج سے تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔ جب تک امیٹھی میں اچھی طبی سہولیات دستیاب نہیں ہوجاتی ہیں سنجے گاندھی اسپتال کا لائسنس بحال نہیں ہوجاتا ہے تب تک یہ تحریک بلا تعطل جاری رہے گی۔