فرخ آباد:27ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے قائم گنج کوتوالی علاقے میں انورٹر کی بیٹری میں ہوئے فالٹ سے پینٹس کی دوکان میں اچانک آگ لگنے سے دوکان کے اندر لاکھوں کی قیمت کی پینٹ، نقدی و دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا.
۔فرخ آبادضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 40کلو میٹر دور قائم گنج کوتوالی اور قصبہ کے محلہ پرتھوی دروازہ میں جیواجی مورتی اور سنٹرل بینک کے نزدیک پینٹس کی ایک دوکان سے کل منگل دیر رات اچانک دھواں اٹھا۔ اسے دیکھ کر پڑوسیوں۔ میں افراتفری مچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ضلع ہیڈکوارٹر فتح گڑھ فائر اسٹیشن انچارج شیو پرکاش سنگھ نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں تقریبا 11فائر جوانوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور فورا پینٹ دوکان میں لگی آگ پر کنٹرول پانے میں مشغول ہوگئے ۔ پوری طرح سے آگ بجھانے کے بعد ہی فائر بریگیڈ جوان گاڑیوں کے ساتھ موقع سے علی الصبح ہیڈکوارٹر واپس لوٹے ۔ اس سے قبل آتشزدگی کے دوران آس پاس کے لوگوں نے بھی اپنے سمرسیبل پمپ چلا کر آگ بجھانے کی کام کیا۔ فائر بریگیڈ ذرائع نے اس پینٹ دوکان میں بیٹری انورٹر فالٹ سے آگ لگنے کے شبہ کا اظہار کیا ہے ۔دوکان مالک کے مطابق تقریبا 7لاکھ روپئے مالیت کی پینٹس اور 25ہزار کی نقدی و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے ۔