خبر رساں اداروں کے مطابق یونان میں بھیڑوں کا ایک ریوڑ گرین ہاؤس میں جا گھسا، جہاں انہوں نے 6 من سے زائد (تقریباً 272 کلو گرام) سے بھی زیادہ بھنگ کے پودے کھا لیے، جو طبی مصرف کے تحت کاشت کیے گئے تھے۔
مقامی افراد کے مطابق گزشتہ دنوں آنے والے سیلاب اور شدید گرمی کے باعث ان کی فصلیں پہلے ہی ناکارہ ہو چکی تھیں کہ باقی بچی ہوئی فصلیں بھیڑوں کے ریوڑ نے کھا کر گرین ہاؤس کو تہس نہس کردیا۔
ایک اندازے کے مطابق بھیڑوں کے ریوڑ نے مجموعی طور پر 272 کلو گرام سے بھی زیادہ وزن کے پودے کھا لیے، جس کے بعد ان بھیڑوں نے بھکروں سے بھی زیادہ بلند ہوکر اچھلنا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ یونان میں 6 سال قبل (2017ء میں) بھنگ کی کاشت کو طبی مصرف کےلیے قانونی تحفظ دیا گیا تھا، جس کے بعد وہاں رواں برس پہلا پیداواری پلانٹ شروع کیا گیا تھا۔