اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کی کوتوالی پولیس نے ٹاٹا کمپنی کا نقلی نمک، چائے پتہ سپلائی کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ان کے قبضے سے ملک میں ممنوعی سگریٹ بھی بڑی تعداد میں برآمد کی گئی ہے ۔
اٹاوہ کے ایس پی کپل دیو سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ اس معاملے میں ٹاٹا کمپنی کے افسر آئے تھے ۔ ان کے ذریعہ کمپنی کے نام سے نقلی مال فروخت کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔ اطلاع پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی اورچھاپے ماری کی گئی۔
اٹاوہ کے تھانہ کوتوالی علاقے کے تحت روڈ ویز بس اسٹینڈ کے نزدیک فرینڈس کالونی کے پچاولی اور سول لائن علاقے میں لہنا میں چھاپے ماری کی گئی جس کے بعد نقلی مال برآمد ہوا ہے ۔چھاپے ماری میں ٹاٹا کا نقلی نمک، چائے کی پتی، ممنوعی سگریٹ، تمام پروڈکٹ کے ریپرس برآمد ہوئے ہیں۔
اس معاملے میں کاپی رائٹ ایکٹ 63اور65 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔ شبہ ہے کہ اس کے پیچھے بڑاریکٹ ہوسکتا ہے ۔ فی الحال جانچ جاری ہے ۔گرفتار چاروں ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔