پٹنہ : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار شریف کے دیپ نگر تھانہ علاقے کے فتح لی گاو [؟]ں میں چندریکا پاور کی ایتھنول پروڈکشن پلانٹ کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔وزیراعلی نے چندریکا پاور کے ایتھنول پروڈکشن پلانٹ کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
اس موقع پر، خزانہ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل واطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر سنجے کمار جھا، وزیر صنعت سمیر کمار مہاسیٹھ، دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار، رکن پارلیمنٹ کوشلندر کمار، ایم ایل اے مسٹر راکیش کمار روشن، قانون ساز کونسل کی رکن مسز رینا دیوی، سابق رکن اسمبلی اور جے ڈی یو لیڈر مسٹر راجیو رنجن، سابق رکن اسمبلی مسٹر روی جیوتی، سابق رکن اسمبلی مسٹر سنیل کمار، سابق رکن اسمبلی چندرسن پرساد،وزیراعلی کے ایڈیشنل مشیر۔ مسٹر منیش کمار ورما، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ صنعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سندیپ پا[؟]نڈرک، وزیراعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، نالندہ کے ڈی ایم مسٹر ششانک شوبھنکر، ایس پی نالندہ مسٹر اشوک مشرا اور دیگر عوامی نمائندے اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔