جمعے کو پاکستان میں 2 مقامات پر 2 دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایک مسجد کے قریب ہوا۔ یہ خودکش حملہ تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس میں ڈی ایس پی سمیت 55 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 50 لوگ زخمی ہوئے۔ حملے کے وقت لوگ عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے جمع تھے۔
دوسرا دھماکہ خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کی ایک مسجد میں ہوا۔ یہ بھی خودکش حملہ تھا۔ پاکستانی میڈیا نیوز انٹرنیشنل کے مطابق یہاں ایک پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔ اس کے بعد مسجد کی چھت گر گئی۔ یہاں 30-40 لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔حملہ میلادالنبی کے جلوس میں کیا گیا ہے، مرنے والوں نیز زخمی ہونے والوں میں وہی لوگ شامل ہیں جو جلوس میں شامل تھے۔
نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ پولیس، پی ڈی ایم اے اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں۔ جان اچکزئی نے کہا ہے کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، ضرورت پڑی تو شدید زخمیوں کی فوری کراچی منتقلی کا انتظام کیا جائے، صوبائی حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی آشیر باد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔
دوسرا دھماکہ
پاکستان میں دوسران یبر پختون خوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ دوآبہ تھانے پر 2 خودکش حملے ہوئے، ایک خودکش دھماکہ تھانے کے گیٹ پر جبکہ دوسرا خودکش دھماکہ تھانے کے اندر مسجد میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گر گئی۔ پولیس، ریسکیو اہلکار اور اہلِ علاقہ موقع پر موجود ہیں، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے