نئی دہلی : جامعہ ہمدرد کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (ڈبلیو یو آر) 2024 میں 1904 عالمی یونیورسٹیوں میں سے 601-800 میں جگہ ملی ہے ۔ جس میں ہندوستان بھر میں وہ جامعہ ہمدرد چھٹے نمبر پر ہے ۔ یہ اطلاع آج ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے ذریعہ درجہ بندی کی گئی 91 ہندوستانی یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پوزیشن۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (ڈبلیو یو آر) 2023 میں بھی ہمیں 601-800 کی رینکنگ ملی تھی۔ تاہم،2023 میں ہندوستان میںْ جامعہ ہمدرد ہندوستان کی 75 یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے 10 نمبر پر تھی۔
مسٹر حماد احمد، چانسلر اور پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشر عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے تمام فیکلٹی ممبران، رجسٹرار- ڈاکٹر ایم اے سکندر؛ ڈائریکٹر آئی کیو اے سی پروفیسر (ڈاکٹر) رئیس الدین، ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر ایم شہر یار اور رینکنگ ٹیم، طلباء اور عملہ کے لئے یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔
وائس چانسلر، پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشر عالم نے جامعہ ہمدرد کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں اور مسلسل محنت کے لیے بہترین کارکردگی کا غماز ہے ۔
پروفیسر عالم نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) کا تمام اقدامات میں جامعہ ہمدرد کی مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل جامعہ ہمدرد نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا تھا اور اسے این اے اے سی کی جانب سے ایکریڈیٹیشن کے چوتھے چکر میں اے + گریڈ میں تسلیم کیا گیا تھا۔