نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے گاندھی جینتی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔
اتوار کو جاری کردہ ایک پیغام میں نائب صدر کے سکریٹریٹ نے کہا کہ مسٹر دھنکھڑ نے گاندھی جینتی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔
انہوں نے کہا، “میں گاندھی جینتی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، اس پرمسرت موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، آئیے ہم عہد کریں کہ ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں گے اور ان کی پیروی کریں گے ۔
ہندوستان کی ترقی کے لیے گاندھی جی کے خود انحصاری، جامعیت اور باہمی بھائی چارے کے نظریہ کو اپنانے کی کوشش کریں۔”
نائب صدر نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے ستیہ گرہ اور عدم تشدد کے اصولوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف جدوجہد میں رہنما کا کردار ادا کیا۔
آزادی اور مساوات کے لیے ان کی طرف سے کی گئی مسلسل کوششیں نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے ایک منصفانہ اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام میں روشنی کے ستون کی مانند رہی ہیں۔