ممبئی : ممبئی میں گاندھی جینتی پر پرامن مارچ کو پولیس نے زبردستی روک کر نہ صرف یہ کہ مظاہرہ کوسبوتاژ کرنے کے لئے لیڈران کو زیر حراست لیا بلکہ انڈیا الائنس کے لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو جبرا پولس وین میں ڈال کر حراست میں لیا گیا اعظمی نے اسے ڈکٹیٹرانہ عمل قرار دیتے ہوئے ریاستی سرکار مردہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکار انڈیا الائنس سے خوفزدہ ہے اس لئے اس نے پرامن احتجاج سے قبل ہی ہمیں گرفتار کرلیا یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے سرکار ہماری آواز دبانے کی کوشش کرے گی لیکن اسکے باوجود انڈیا انتہائی مستحکم ہے یہ انڈیا الائنس سے اس قدر خوفزد ہ ہے کہ انڈیا کے جگہ اب بھارت نام کی اصطلاح لائی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس کے مقبولیت سے سرکار پریشان ہے اس لئے پرامن مورچہ پر کارروائی کی گئی اور گاندھی جینتی پر پرامن مورچہ کو دبانے کے لئے ہمیں زیر حراست لیا گیا یہ سراسر غلط ہے اعظمی نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ پولس پر دباؤ ڈال کر کارروائی کروائی گئی ہے ۔