کولہاپور، 04 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے کولہاپور میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفسر کو مبینہ طور پر 1.10 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اے سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کولہاپور میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر (کلاس-1) کے طور پر تعینات ملزم چندر شیکھر وشوناتھ ساکھرے نے شکایت کنندہ سے اسپورٹس آفس میں کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کے لیے 8,89,200 روپے میں 15 فیصد بطور رشوت مطالبہ کیا تھا۔ بعد میں معاملہ 1.10 لاکھ روپے میں طے ہوا۔
شکایت کنندہ نے اس کی اطلاع اے سی بی کی سٹی یونٹ کو دی۔ اے سی بی کی ٹیم نے منگل کی شام ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس میں جال بچھا کر ملزم سکھارے کو رشوت کی رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔