ممبئی، 5 اپریل (یو این آئی) ممبئی ہائی کورٹ نے 2008 کے مالے گاوں دھماکے کی خاص ملزم سادھوی پرگیہ کی ضمانت کی عرضی خارج کردی۔ سادھوی پرگیہ نے اپنی خراب صحت اور جیل کے اندر گزارے ہوئے اپنے پانچ سال کا حوالہ دے کر ضمانت کی عرضی داخل کی تھی ۔ واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ کو 29 ستمبر 2008 کو ناسک کے مالے گاوں میں ہونے والے بم دھماکے کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔سادھوی کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے لیکن استغاثہ کے مطابق کچھ گواہوں نیان کے خلاف پولیس میں گواہی دی ہے جس سے اس سازش میں سادھوی کے ملوث ہونے کا پتہ چلتا ہے۔