لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جمہوریت کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے ۔
یہاں سماج وادی پارٹی کے ریاستی دفتر لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹوریم میں سماج وادی پارٹی بابا صاحب واہنی اور سماج وادی پارٹی(ایس سی)سیل کے ذمہ داریوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیدکر کے بنائے آئین کو تبدیل کرنے کی تیاری میں ہے ۔
محرومین، استحصال زدہ، پچھڑوں دلتوں کو حقوق سے محروم کررہی ہے ۔ آوٹ سورسنگ کر کے نوکریوں کو ختم کررہی ہے ۔ بی جے پی سماجی انصاف کے حق میں بھی نہیں ہے ۔ وہ ذات پر مبنی مردم شماری نہیں چاہتی ہے ۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے این ڈی اے کو پی ڈی اے (پچھڑا۔ دلت، اقلیت)ہرائے گا۔
یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی بابا صاحب بھیم راؤم امبیڈکر واہنی کے قومی صدر مٹھائی لال بھارتی اور ایس سی سیل کے قومی صدر راہل بھارتی نے استقبال کیا۔
ایس پی کے قومی صدر نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی، لیڈروں اور کارکنوں سے ملی تجاویز کو لے کر بہوجن سماج کے درمیان جائیں گے اور سماج وادی پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔
بی جے پی حکومت ای ڈی۔ سی بی آئی اور انکم ٹیکس سے جتنے چھاپے ڈلوائے گی عوام اتنا زیادہ ناراض ہونگے ۔ بی جے پی لوگوں کو ڈرانے کے چھاپے ڈلوارہی ہے لیکن جمہوریت میں کوئی ڈرتا نہیں ہے ۔