تعزیتی نشست میں ہسٹورین روشن تقی، سینئر صحافی عبید اللہ ناصر، سینئر صحافی پردیپ کپور، سینئر صحافی شرون شکلا، سوشل اکٹیویسٹ طاہرہ حسن، مولانا کلبِ سبطین نوری، کامران مرزا (واجد علی شاہ کے خانوادے سے ) و سہیل کاکوروی نے شرکت کی۔
ایک ادبی مہزب اور بین الاقوامی شہرت کے ماہر فلکیاتی ماہر، تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات یکساں طور پر بے مثال ہیں۔ محمد امیر محمد خان راجہ صاحب محمود آباد کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ان کی سماجی، ادبی و ملی اور مرثیے سے متعلق خدمات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی روح مقدس کو سورہ فاتحہ ارسال کیا۔