نائیجریا کے عوام نے صیہونی فوج کے غزہ میں معصوم عوام کے خلاف مظالم اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔ ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا میں صیہونی افواج کے غزہ میں رہائشی علاقوں، مارکیٹوں اور ہسپتالوں میں بمباری اور نہتے شہریوں کی شہادت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کی مدمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
نائیجریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طرفین تحمل کا مظاہرہ کریں، سویلین کا خیال کریں اور انسانی پہلوؤں پر نظر رکھیں اور اختلاف کو ڈائیلاگ کے ذریعے سے حل کریں جبکہ نائیجریا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ بیان کافی نہیں ہے کیونکہ اس میں نائیجریا حکومت نے صیہونی جرائم کی مذمت نہیں کی ہے۔