امروہہ: اترپردیش کے ضلع امروہہ کے گجروالی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فارم ہاوس مالک سمیت دو افراد کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا جبکہ دیگر ایک کو مردہ سمجھ کر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
پولیس ترجمان نے منگل کو بتایا کہ گجرولہ تھانہ علاقے کے گنگا ندی کھادر علاقہ واقع غیر آباد گاؤں گلالپور میرٹھ ضلع میں موانا تحصیل علاقہ کے گاؤں سینا باشندہ گولی عرف انرودھ(28) کا زرعی فارم ہاوس ہے ۔ گذشتہ رات فارم ہاوس مالک انرودھ اور نوئیڈا دادری تھانہ علاقے کے بڑاکی گاؤں باشندہ چیت رام کے بیٹے رام رتن پال بھاٹی کا نامعلوم حملہ آوروں کے ذریعہ سوتے وقت دھار دار تہھیار سے قتل کردیا گیا جبکہ فارم ہاوس پر موجود گڑھ مکتیشور علاقہ باشندہ جیت سنگھ کو شدید طور سے زخمی کردیا۔
منگل کی صبح ایک دیہی باشندے نے خون میں لت پت لاش پڑی دیکھ اس کی اطلاع گاؤں والوں کو دی۔ دیکھتے ہی موقع واردت پر بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ وہیں ایک دیگر زخمی جیت سنگھ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔