غاصب اسرائیلی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں العالم ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔ آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کے دفتر تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں کی کوریج روکنے کی غرض سے آج منگل کو غزہ کے علاقے حی الرمال میں واقع العالم نیوز نیٹ ورک کے دفتر پر بمباری کی۔









