بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے تھانہ فتح گنج مغربی باشندہ اسمیک اسمگلر شرافت حسین کی 1.31 کروڑ کی ملکیت بدھ کی دوپہر انتظامیہ نے ضبط کرنے کا نوٹس چسپاں کیا ہے ۔
ڈی ایم روندر کمار کی ہدایت پر فتح گنج مغربی اسمیک اسمگلر شرافت حسین کی 1.31 کروڑ کی ملکیت ضبطی کی کاروائی کی گئی۔ آج دوپہر میر گنج ایس ڈ یایم راجیو شکلا، میر گنج ایس او ہریندر سنگھ ، فتح گنج مغربی ایس او للت موہن کی موجودگی میں پولیس انتظامیہ کی ٹیم نے فتح گنج مغربی محلہ سرائے وارڈ نمبر 13 سے اسمیک اسمگلر شرافت حسین کی سبزی منڈی چوک میں روڈ کے نزدیک بنے شوروم(دوکان) اور اس کی پانچ منزلہ بنے عالیشان مکان کو اپنے قبضے میں لے کرضبط کر نوٹس چسپاں کیا۔
میر گنج ایس ڈی ایم راجیو شکلا نے بتایا کہ شرافت حسین فتح گنج مغربی کا بڑا اسمیک اسمگلر ہے اور اس کے اوپر میر گنج اور فتح گنج مغربی سمیت دیگر تھانوں میں اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ سمیت نو مقدمے درج ہیں۔ میر گنج تھانے میں اسمیک اسمگلر شرافت حسین پر گینگسٹر کی کاروائی ہوچکی ہے ۔
میر گنج پولیس نے گذشتہ دنوں شرافت حسین کی ایک کروڑ 31لاکھ 6072 روپئے کی ملکیت کی نشاندہی کر کے ضبط کرنے کے لئے ڈی ایم کو تجویز بھیجی تھی۔ جسے منظوری ملنے کے بعد اس کی ملکیت ضبط کی گئی ہے ۔