کانپور: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کو وزیراعظم بنانے کیلئے برہمن سماج کے لوگوں نے پوجا اوریگیہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ اطلاع برہمن جاگرتی سبھا کے صدر پسپیندردیویدی نے ایک جلسہ کے دوران دی۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ نے پا رلیمنٹ میں ترقی میں ر یزرویشن کی مخالفت کرکے برہمنوں کے وقار کی حفاظت کی ہے اورسماج وادی پارٹی کے انتخابی منشور میں سورن کمیشن کی تشکیل کا فصیلہ کرکے برہمنوں کے وقار کو قائم رکھا ہے۔اس کا برہمن سماج خیرمقدم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہون ،پوجا کے ذریعہ ملائم سنگھ یادو کو وزیراعظم بنانے کیلئے اس موقع پر عزم بھی کیا جائے گا جلسہ میں امر ناتھ شکلا ، وریندرشکلا ، ونود اوستھی ، سریش شرما ، راجن شکلا ، اجے شکلا اورکپل شکلا وغیر ہ موجودتھے۔