لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بدھ کو بایاںمحاذ کی جماعتوں نے آئیں بچاؤ جمہوریت بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا جس میں سی پی آئی(ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپنکر بھٹہ چاریہ، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجا اور فارورڈ بلاک کے جنرل سکریٹری جی دیوراجن نے حصہ لیا۔
ایکو گارڈن میں منعقد ریلی میں مقررین نے الزام لگایا کہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرنے کی سازش کررہی ہے ۔ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی سکریٹری دپنکر نے کہا کہ پارلیمنت کا خصوصی اجلاس بلا کر خاتون ریزرویشن بل پاس کرایاگیا لیکن اسے نافذ نہیں کیا گیا۔
اسے حد بندی اور مردم شماری سے جوڑنے کا کوئی منطق نہیں ہے ۔ خاتون ریزرویشن بل فورا نافذ ہو اور اس میں پچھڑوں۔دلتوں۔قبائلی خواتین کے لئے کوٹہ بھی طے کیا جائے ۔
انہوں نے بہار میں ہوئے ذات پر مبنی مردم شماری کا استقبال کرتے ہوئے اسے ملکی سطح پر کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقلیتوں کو بھی ریزرویشن کے دائرے میں لانے اور کل ریزرویشن کی حد بڑھانے و عقلی بنانے کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت آئین کو تبدیل کرنے کی سازش کررہی ہے ۔