لکھنؤ: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے بدھ کو کہ اکہ سیل کئے گئے جئے پرکاش نارائن انٹرنیشنل سنٹر(جے پی این آئی سی) کا گیٹ چھلانگ لگا کر سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے آج یہ ثابت کردیا ہے کہ لاقانونیت ان کی پارٹی کی پہلی پسند ہے ۔
پاٹھک نے یہاں کہا کہ لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ سیل کئے گئے جے پی آئی سی کے گیٹ کو ایس پی صدر نے اپنے حامیوں کے ساتھ کود کر پار کیا اور جئے پرکاش نارائن کے مجسمے پر گلپوشی کی۔ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ ایس پی کے لوگ نظم ونسق پر عمل کرتے ہیں اور انہیں لاقانونیت پسند ہے ۔
انہوں نے طنز کسا کہ ایس پی صدر کو اگر کودنا اتنا ہی پسند ہے تو انہیں حال ہی میں منعقد ہوئے ایشائی کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے تھا تاکہ وہ ملک کے لئے کچھ میڈل لاپاتے ۔
قابل ذکر ہے کہ لوک نائیک جئے پرکاش نارائن کی جینتی کے موقع پر ایس پی صدر اکھلیش یادو نے آج گومتی نگر واقع جے پی این آئی سی کا گیٹ کود کر لوک نائیک کے مجسمے پر گلپوشی کی تھی۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجسمے پر گلپوشی کے لئے ایل ڈی اے نے کو خط لکھا تھا لیکن سیکورٹی وجوہات کا حوالے دیتے ہوئے اتھارٹی نے اجازت نہیں دی گئی۔