فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے جسرانا کے گاؤں چھپرا میں بخار کی وجہ سے دو خواتین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔ یہاں 20دنوں کے اندر چار افراد کی موت کے بعد گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے ۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ومل اپادھیائے جمعرات کو ہوئی خاتون کی موت کی جانکاری ملنے پر گاؤں پہنچے اور لوگوں کا معائنہ کر کے دوا تقسیم کیا۔ اس دوران خون کے نمونے لینے کے ساتھ ہی صاف صفائی رکھنے کو کہا۔
چھپارا باشندہ مہیش یادو(55) ولد پھولن سنگھ کو ایک ہفتہ قبل بخار آنے پر اہل خانہ نے ان کا علاج جسرانا میں کروایا۔
آرام نہیں ملا تو شکوآباد لے گئے ۔ حالت بگڑی تو اس کو آگرہ میں داخل کرایا گیا۔ جہاں بدھ کو علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ وہیں ان کی بیوی کا بھی آگرہ میں علاج چل رہا ہے ۔جھپارا باشندہ راجندر سنگھ کی بیوی سیما وتی(56) کا بھی بخر آنے پر آگرہ میں علاج چل رہ تھا۔ دوران علاج اس کی موت جمعرات کو ہوگئی۔
بخار سے دو دن میں دو اموات ہونے سے گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے ۔دیہی افراد نے بتایا کہ چھپارا کے محلہ گھڑا میں ہی ساٹھ سے زیادہ لوگ بیمار ہیں۔ زیادہ تر کا علاج جھولا چھاپ ڈاکٹروں کے یہاں چل رہا ہے ۔ کئی مریض آگرہ میں زیر علاج ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ 20دن قبل گاؤں کے ویریش، دس دن قبل مان سنگھ کی بیوی رکشا دیوی کی بھی بخار سے موت ہوچکی ہے ۔