امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے، وہ سعودی قیادت سے ریاض میں ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ جاری جنگ کے سبب سعودیہ نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا عمل منجمد کردیا ہے۔
سعودی عرب نے غزہ سے جبری انخلا، نہتے شہریوں پر حملے کی بھی مخالفت کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ سے لبنان میں ملاقات کی ہے جس میں اسرائیل فلسطین تنازع پر علاقائی اور عالمی مؤقف اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے صدر بشارالاسد سے دمشق میں ملاقات کی، بشارالاسد نے کہا کہ مزاحمتی تنظیمیں قابض ظالم سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم سے فیصلے کریں گی۔
شامی صدر کا فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔