پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت نے مقبوضہ عسقلان سمیت مختلف صیہونی علاقوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔
فلسطین کی تحریک مزاحمت نے صیہونی جارحیت کے جواب میں ایک بار پھر غزہ کے اطراف میں صیہونی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ حملے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے گئے۔
فلسطین کی تحریک مزاحمت کے جوابی حملوں پر مقبوضہ صیہونی علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور غاصب صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رفح کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی۔
واضح رہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کا طوفان الاقصی آپریشن نویں روز میں داخل ہو گيا جس میں تحریک مزاحمت کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس آپریشن کے مقابلے میں صیہونی حکومت بوکھلاہٹ میں فلسطینی عوام کا خون بہا رہی ہے۔
غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی جارحیت میں اب تک دو ہزار سے زائد فلسطینی عام شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں بیشتر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔