انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں سیکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت سے بہت دہشت زدہ ہوں۔اسرائیلی جارحیت کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا دل متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔