تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہےکہ صیہونی دشمن کی بے تحاشا امداد کرنے کی بنا پر المعمدانی ہسپتال پر حملے کی ذمےداری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے دشمن کے وحشی پن کی نشاندہی ہوتی ہے اور اس سے صیہونیوں کے جرائم میں مزید اضافہ ہوگيا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی دشمن کسی طرح کے قوانین اور اقدار کا احترام نہیں کرتا ہے کہا کہ معمدانی ہسپتال پر حملے کے جرم کا ارتکاب کرنے والے وہی ہیں جنہوں نے صبرا و شتیلا اور بحر البقر اسکول میں مظالم ڈھائے تھے اور مصری فوجی قیدیوں کا قتل کیا تھا۔