لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ پارلیمانی حلقہ کی کانگریسی امیدوار ریتا بہوگناجوشی کی نامزدگی کے موقع پر لوک دل کے ضلع صدر انل کمار سنہا کی قیادت میں سیکڑوں کی تعداد میں لوک دل کارکنوںنے لکھنؤ پہنچ کر مسز جوشی کا استقبال کیا اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا عہد کیا۔ اس موقع پر ضلع صدر انل کمار، ضلع جنرل سکریٹری پرمود وکرم، سنیل وکرم، ونود سنگھ، سردار نریندر سنگھ، بخشی کا تالاب کے بلاک صدر گیان پرکاش مشرا سمیت کافی کارکنان موجود تھے ۔