نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہفتہ کو دو الگ الگ کارروائیوں میں قومی راجدھانی میں ممنوعہ پٹاخوں کا کاروبار کرنے والے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور 1104 کلو گرام غیر قانونی پٹاخے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ دریں اثنا، پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت سوربھ (25) ساکن روشن آرا روڈ اور رام پرکاش (35) ساکن گوپال پور کے طور پر کی گئی ہے۔









