سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غزہ میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ میں محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ طبی و ریلیف امداد جلد پہنچائی جاسکے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی
محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر سے کہا کہ یقینی بنایا جائے تشدد نہ پھیلے جبکہ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دیرپا امن، خطے میں استحکام کی بحالی پر زور دیا۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں امریکی سینیٹر Lindsey Graham سے بھی ملاقات کی۔