امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں سے جنگ میں انسانی جانوں کی قیمت نظرانداز کرنا صیہونی ریاست کو مہنگا پڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے محصور شہریوں کیلئے غذا، پانی اور بجلی کی فراہمی بند رکھنے سے انسانی بحران بد تر ہوگا اور فلسطینیوں کی نسلوں کا رویہ اسرائیل کے بارے میں مزید سخت گیر ہوتا جائےگا۔









