لکھنؤ(نامہ نگار)گڑمبا کے پہاڑ پور کے دلیپ کی بیوی ۲۳سالہ اما یا
دو نے سنیچر کو کمرا بند کر کے دوپٹے کا پھندا بنا کر پنکھے کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ دلیپ جب کمرے میں آیا تو اس نے دیکھا کہ اما کی لاش پھندے کے سہارے لٹک رہی ہے۔ اس بات کی اطلاع دلیپ نے پولیس اور اما کے میکے والوں کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ اما کے بھائی موہت نے بہنوئی دلیپ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ شادی کے بعد سے اما کا خیال نہیں رکھتا تھا اس کے ایک دیگر عورت سے ناجائز تعلقات ہیں جس کا اما کو پتہ چل گیا تھا یہی وجہ ہے کہ اما اور دلیپ کے درمیان روز لڑائی ہوتی تھی۔ اس کے باوجود بھی دلیپ اپنی عادتوں سے باز نہیں آتا تھا گذشتہ مہینے اما ناراض ہوکر بخشی کا تالاب واقع اپنے میکے چلی گئی تھی۔ کچھ دن وہاں رہنے کے بعد پھر واپس سسرال آگئی تھی۔ سنیچر کو پھر سے دلیپ نشے میں آیا اور اما سے مارپیٹ کرنے لگا روز کے جھگڑے سے پریشان ہوکر اما نے اپنی جان دے دی۔