حیدرآباد 26 اکتوبر(یواین آئی)بی جے پی کی قومی نائب صدر وسابق وزیر ڈی کے ارونا نے پارٹی کی تبدیلی سے متعلق جاری اطلاعات پر ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا پارٹی بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے مقامی لیڈران دماغ کا کھیل کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت نے ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کی قومی نائب صدر کا عہدہ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں کام کرنا وہ خوش قسمتی سمجھتی ہیں۔