کانپور (نامہ نگار) اکبرپور لوک سبھا سیٹ پر نامزدگی کے آخری دن سبھی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی طاقت جھونک دی۔ ان میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترے اکبر پور لوک سبھا امیدوار نے پورے دم خم کے ساتھ کارکنوں اور حامیوں کو لیکر جلوس نکالا اور کلکٹریٹ میں نامزدگی کرائی۔ نامزدگی جلوس نوین مارکیٹ واقع شکشک پارک سے نکالاگیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں جمع کارکنوں کی بھیڑ نے پارٹی کے امیدوار لال سنگھ تومر کو شانوں پر اٹھا لیا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنانے کا یقین دلایا۔ یہاں سے نامزدگی جلوس سون دت پلازہ سے بڑا چوراہااور پھر چیتنا چوراہہ پر پہنچا اس کے بعد پارٹی امیدوار اپنے تجویز کنندگان کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے اور الیکشن افسر کو دوسرا سیٹ دیکر نامزدگی کرائی۔