ہاپوڑ (نامہ نگار) سپریم پٹرول پمپ کے نزدیک واقع لکڑی کی فرم پر گزشتہ شب بدمعاشوں نے حملہ کرکے چوکیدار کو یرغمال بنالیا۔
بدمعاش یہاں سے ہزاروں روپئے نقد سمیت لاکھوں کاسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جاتے وقت ٹیلفیون کا کیبل بھی کاٹ گئے۔ پولس نے رات میں جائے واردات کا معائنہ کیا۔ متاثر شخص کے ذریعہ نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف تھانہ ہاپوڑ دیہات میں تحریر دی۔ پولس نے لوٹ کی واردات کو چوری میں درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ اطلاع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے محلہ ریوتی کنج کے رہنے والے سنیل کمار ولد آنجہانی سیتارام کی گڑھ روڈ پر سپریم پٹرول پمپ کے سامنے لکڑی کی فرم ہے۔ فرم میں لکڑی کا گودام بھی بنا رکھا ہے۔ یہاں چوکیدار کے طور پر کنچھد گزشتہ ایک دہائی سے کام کررہاہے۔
رات میں نصف درجن بدمعاشوں نے فرم پر حملہ کردیا
اور چوکیدار کو یرغمال بنالیا ۔ اس کے بعد وہ لوٹ مار کرنے لگے۔ اس پر کچھندنے مخالفت کی تو بدمعاشوں نے اس کی پٹائی کردی۔ بدمعاش یہاں سے لیپ ٹاپ بیٹری، انورٹر ،موٹرسائیکل ،پانچ ہزار نقد اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلے گئے۔ کچھندر کسی طرح بندھن سے آزاد ہوکر لوٹ کی اطلاع فرم مالک سنیل کمار کو دی۔ کچھ دیر بعد سنیل فرم پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ دفتر میں سارا سامان بکھرا پڑا ہے۔ سنیل نے واردات کی اطلاع تھانہ دیہات پولس کو دی۔
فرم مالک نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف تھانہ میں تحریر دی ہے۔ پولس نے لوٹ کا معاملہ چوری میں درج کیا ہے۔ تھانہ ہاپوڑ انچارج اونیش گوتم کا کہنا ہے کہ متاثر سنیل کمار تھانہ میں چوری کی رپورٹ درج کرانے کے لئے تحریر دی۔ اسی کی بنیاد پر چوری کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔